جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ کے عوام صوبے کی بات کرنے والے کو معاف نہیں کریں گے : وزیر اعلیٰ سندھ

14 دسمبر, 2022 15:45

کراچی : مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبوں کی بات ہوگی، تو پنجاب میں ہوسکتی ہے۔ سندھ کے عوام صوبے کی بات کرنے والے کو بھی معاف نہیں کریں گے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا آج دورہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی کمی کے مسئلے پر وفاق سے بات کی جائے گی۔ گیس کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔ ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے بھی لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔ معیشیت کا بحران سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ دو سے تین سال میں معیشیت کی صورتحال بہت خراب ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرنے مارنے کی باتوں کے بجائے ساتھ مل کر چلنے کا وقت ہے۔ سیلاب متاثرین اپنے گھروں سے محروم ہیں۔ جو ادارہ کام کرتا ہے، اسی کے خلاف بات ہوتی ہے۔ این آئی سی ڈی وی بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ان اداروں کے خلاف بات کرے جو کام نہیں کرتا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت نے اعظم سواتی کو لانے کے لئے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا۔ ان کے خلاف قانون اپنا کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو سرحدی سلامتی اور غذائی تحفظ کے اپنے ہی چیلنجز کا سامنا ہے : وزیر اعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنچاب اسمبلی توڑنے سے آئینی بحران پیدا نہیں ہوگا۔ خان صاحب اسمبلی نہ توڑیں، اگر توڑتے ہیں تو اچھا ہے۔ اسمبلی توڑنے کا اختیار وزیر اعلیٰ کے پاس ہوتا ہے۔ وزیراعلی کسی کے کہنے پر نہیں خود فیصلہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نیند سے اٹھ کر یہ کام نہیں کرسکتا۔ خواب آنے پر بھی کوئی وزیراعلی اسمبلی نہیں توڑ سکتا ہے۔ اسمبلی ملک یا صوبے کے مفاد میں ہی توڑی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کی بات ہوگی، تو پنجاب میں ہوسکتی ہے۔ سندھ کے عوام صوبے کی بات کرنے والے کو بھی معاف نہیں کریں گے۔ آئین میں نئے صوبے کی صورتحال واضح ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top