جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں کوئی رخنہ نہیں ڈالیں گے : فردوس عاشق اعوان

30 نومبر, 2020 14:51

لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج ہم پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے، ملتان جلسے میں کوئی رخنہ نہیں ڈالیں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔ 2 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو پولیو کے مرض سے پاک کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب خود انسداد پولیو مہم کی نگرانی کریں گے۔ انسداد پولیو ورکرز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ، جگہ جگہ کنٹینر، راستے بند، کارکنوں کی تیاریاں جاری

ان کا کہنا تھا کہ تھکی ہاری اپوزیشن کی سانسیں پھول چکی ہیں۔ اپوزیشن کے جلسے میں کوئی رخنہ نہیں ڈالیں گے۔ بھٹو کا نظریہ گٹھ جوڑ مفاد پرستوں کے ہاتھوں دفن ہوچکا ہے۔ یوم تاسیس پر گٹھ جوڑ بھٹو کے نظریے کی نفی ہے۔ اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کے دعویدار عوام کو سڑکوں پر لے آئے ہیں۔

معاون خصوصی پنجاب نے کہا کہ ملتان کے عوام نے اس سازشی ٹولے کو مسترد کردیا۔ آج ہم پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے۔ مریم نواز کو اقتدار، مفادات اور مقدمات کا درد ہے، ان کی سیاست ذات سے شروع ہو کر ذات پر ختم ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top