جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، روس سے تعلقات بنانے کا وقت مناسب نہیں : امریکہ

25 جنوری, 2023 09:20

واشنگٹن : ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ معاشی، تجارتی تعلقات بنانے کا یہ وقت مناسب نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے بریفنگ کے دوران کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت، مکروہ، حیوانیت، نفرت انگیز ہے۔ واضح کرتا ہوں امریکی انتظامیہ کا کوئی اہلکار اس واقعے کی حمایت نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ سویڈن کی جمہوریت اظہار رائے کی آزادی کا حق دیتی ہے۔ جب اس طرح کی آزادی دی جائے تو خوفناک واقعات رونماء ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی روس سے تیل خریداری سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ معاشی، تجارتی تعلقات بنانے کا یہ وقت مناسب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں سات افراد ہلاک

نیڈ پرائس نے روس میں نامزد کردہ نئی امریکی سفیر کی روسی سفیر سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا۔ یہ ضرور کہتا ہوں اس ملاقات میں یوکرین مذاکرات پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین مذاکرات کا معاملہ ہمارا نہیں یوکرین کے شراکت داروں کا ہے۔ کبھی ایسے کوئی مذاکرات ہوئے تو امریکا حمایت کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم روس کے ساتھ تمام سفارتی ذرائع کھلے رکھنے کے خواہشمند ہیں۔ ضرورت کے مطابق امریکی سفارتی، دفاعی اہلکار روسی سفارتخانے سے رابطہ کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر کا معاملہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top