جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم کا مودی کو جوابی خط

30 مارچ, 2021 20:02

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو جوابی خط لکھ کر کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو جوابی خط لکھا ہے، وزیراعظم نے یوم پاکستان پر مبارکباد پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے خط میں لکھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعاگوہ ہیں: نریندر مودی

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے، تعمیری اور نتیجہ خیزا مزاکرات کے لئے سازگار ماحول پیداکرنا ضروری ہے۔

آخر میں انہوں نے کووڈ 19کے خلاف بھارت کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top