جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے: زاہد حفیظ

01 جولائی, 2021 15:37

اسلام آباد: زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ ماری خواہش ہے افغان مذاکرات کامیاب ہوں، پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کر افغان امن عمل کیلئے کام کیا۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہونا چاہیئے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا، پاکستان ہمیشہ سے مسئلہ فلسطین اٹھاتا رہا ہے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ یو این رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بے نقاب کردیئے ہیں، بھارت نے کشمیر پر اجلاس میں حریت کانفرنس کو مدعو نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوجی کمانڈر کا افغانستان میں خانہ جنگی کے خدشے کا اظہار

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے، افغانستان میں قیام امن ہی سے افغان مہاجرین کی واپسی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا افغان مسئلے کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں ہے، ہماری خواہش ہے افغان مذاکرات کامیاب ہوں، پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کر افغان امن عمل کیلئے کام کیا اور پاکستان افغانستان کے امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے پورٹل 5 ممالک میں فعال کردیا ہے، پورٹل کوجلد ہی دیگر پاکستانی مشنز تک توسیع دی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top