جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان نے بھارتی پنجاب کو فصلوں کی تلفی پر مدد کی پیشکش کردی

07 نومبر, 2019 11:21

اسلام آباد : بھارتی پنجاب میں فصلوں کو جلانے کا سلسلہ بند کرانے کے لئے پاکستان نے مدد کی پیش کش کردی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے پیغام میں بھارتی پنجاب کی حکومت کو مدد کی پیش کش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خاص کرکے لاہور میں اسموگ کی بڑی وجہ جالندھر اور بھارتی پنجاب میں جلائی جانے والی فصلیں ہیں۔ اسموگ خطرناک صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر

سماجی میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دنوں ملکوں کے مفاد میں پاکستان بھارتی پنجاب کے کسانوں کو فصلیں جلانے کے بجائے انہیں تلف کرنے کے لئے مشینیں دینے کے لئے تیار ہے، جس سے نہ صرف فضائی آلودگی کم ہوگی، بلکہ فصلوں کی باقیات کو ایندھن کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top