جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس، پاکستان مذاکرات کے لیئے تیار ہے، بھارت نہیں : قریشی

16 جنوری, 2020 10:46

نیو یارک : مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کا دوسرا بند کمرہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان نے بحث میں حصہ لیا۔ آج کا مباحثہ عالمی برادری کی جانب سے صورت حال پر تشویش کا اعادہ ہے۔

جموں و کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اہم اجلاس ہوا۔ پاکستان اور چین کی درخواست پر جموں و کشمیر کی صورت حال پر اجلاس بلایا گیا۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے جموں و کشمیر کی صورت حال پر غور اور اپنی آراپیش کیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ہوئی۔ مشرق وسطیٰ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے انتونیو گوتریس کومشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا۔

اسلام آباد: انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیو یارک میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ کئی ملکوں کو کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے۔ کئی ملک دو طرفہ بات چیت پر زور دے رہے ہیں۔ پاکستان بات چیت پر تیار ہے مگر بھارت ایسا کرنے پر آمادہ نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے امریکا ایران کشیدگی کے معاملے پر مزید کہا کہ امریکا ایران صورت حال میں ہم ثالثی کا کردار ادا نہیں کررہے۔ ہم کشیدگی میں خاتمے کی کوشش کررہے ہیں۔ کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل میں بحث پر وزیر خارجہ نے چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب زینگ جن نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر آج سلامتی کونسل میں بحث ہوئی۔  کشمیر کی زمینی صورت حال پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر پر توجہ دلانے کے لیے خطوط لکھے۔  چین کا کشمیر پر مؤقف بالکل واضح ہے۔

زینگ جن نے مزید کہا کہ کشمیر ہمیشہ سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایجنڈے پر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top