مقبول خبریں
پاکستان کا کورونا ویکسین پر عالمی اداروں سے معاونت لینے کا فیصلہ
اسلام آباد : کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے عالمی اداروں سے معاونت لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں سے کورونا ویکسین خریداری کے اخراجات پر جلد مذاکرات کیئے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے ویکسین کی خریداری کیلئے عالمی مالیاتی اداروں سے رجوع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : جلسوں میں کورونا جیسی موذی وباء کا مذاق اڑانا حماقت نہیں تو کیا ہے؟ شبلی فراز
اس سلسلے میں ورلڈ بینک، اے ڈی بی اور یونیسیف سے رابطہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔