جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان اور کشمیر مل کر 5 اگست کے بھارتی اقدام کو واپس کرائیں گے : فواد چوہدری

05 اگست, 2021 09:22

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر پر ہم نے 4 جنگیں لڑیں، ہم نے اپنا لہو دیا، پاکستان اور کشمیر کے عوام مل کر 5 اگست کے بھارتی اقدام کو واپس کرائیں گے۔

یوم استحصال کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ پاکستان اور کشمیر کے عوام مل کر 5 اگست کے بھارتی اقدام کو واپس کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری کشمیریوں کے خلاف جرائم پر بھارت کو ذمہ دار ٹھہرائے : وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ہم نے 4 جنگیں لڑیں، ہم نے اپنا لہو دیا، ہمارے جوان شہید ہوئے۔ ہماری معاشی، سیاسی اور خارجہ محاذ پر پالیسیاں کشمیر کے مسئلے کے ارد گرد بنی ہیں۔ کشمیر کے لوگوں نے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی جیسے فاشسٹ ان قربانیوں کو شکست نہیں دے سکتے۔ آزادی کی جو لو 70 برس قبل مقبوضہ کشمیر کے عوام نے جلائی تھی وہ اسی شدت سے جل رہی ہے۔ پاکستان کے لوگ اس چراغ کو روشن کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top