جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سود کو ختم کرنے کیلئے ہماری حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے : اسحاق ڈار

29 مئی, 2023 14:13

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اسلامک فنانس عالمی معیشت میں 59 ہزار ارب ڈالر کو پہنچ جائے گا، سود کو ختم کرنے کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلامک کیپٹل مارکیٹس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ معیشت مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلامک فنانس غربت میں کمی میں معاون ہوسکتی ہے۔ اسلامک فنانس پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم ہے، جس کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اسلامک فنانس 4 ہزار ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ سال 2026 میں اسلامک فنانس عالمی معیشت میں 59 ہزار ارب ڈالر کو پہنچ جائے گا۔ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے، جہاں مائیکرو فنانس ادارے کام کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زکوۃ اکٹھا اور تقسیم کرنے متعلق نظام کام کر رہا ہے۔ شریعت متعلق کاروبار اور معاونین موجود ہیں۔ اسلامک فنانس میں اثاثوں کی سالانہ 29 فیصد گروتھ ہورہی ہے۔ پاکستان میں اسلامک فنانس کو بہترین کرنے کیلئے کام جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیکسٹائل معیشت اور برآمدات کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے : وزیر اعظم

وفاقی وزیر نے کہا کہ 16 روایتی بینک اسلامک فنانس میں خدمات دے رہے ہیں۔ اسیٹیٹ بینک نے 4 مزید شریعت مطابقت رکھنے والے معیار تیار کیے ہیں۔ سود کو ختم کرنے کیلئے ہماری حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ربا اور سود اسلام میں حرام ہے، اسیٹیٹ بینک نے میرے کہنے پر شرعی عدالت کے فیصلے خلاف اپیل واپس لی۔ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو شرعی عدالت کے فیصلے کی عملدرآمد پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی نے ٹیکنکل ایشوز متعلق 5 ورکنگ گروپس تشکیل دیے ہیں۔ شریعت مطابقت رکھنے والی پروڈکس لانچ کی جارہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top