جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں اسکولز بند کرنے کی مخالفت

16 نومبر, 2020 13:33

اسلام آباد : کورونا وائرس پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں اسکولز بند کرنے کی مخالفت کر دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ہوگئی۔ این سی او سی کی جانب سے ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروس نے بھئ اپنی سفارشات بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کو پیش کیں۔ کانفرنس میں آج چھٹیوں یا اسکولوں کی بندش کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ وزرائے تعلیم نے اسکولز بند کرنے کی مخالفت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : غیر ملکی ادارے اور سندھ حکومت کے اشتراک سے 71 اسکولوں کی تعمیر مکمل

سیکرٹری ہیلٹھ نے سفارش کی کہ تمام وزراء اگلی میٹنگ سے قبل اپنے متعلقہ ہیلتھ اتھارٹیز سے مشاورت کر کے اپنی سفارشات تیار کریں۔

اگلے ہفتے وزرائے تعلیم کا اجلاس دوبارہ ہو گا، جس میں صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ این سی سی کا اجلاس شام کو متوقع ہے، حتمی فیصلہ این سی سی میں ہو گا۔ این سی سی اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top