جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اپوزیشن پشاور میں جلسہ کر کے عوام کی صحت اور روزگار خطرے میں ڈال رہی ہے : اسد عمر

21 نومبر, 2020 12:30

اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جلسہ کر کے عوام کی صحت اور روزگار خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرے گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے آزاد کشمیر میں 2 ہفتوں کے لئے، مکمل لوک ڈاؤن اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ حکومت نے کراچی کے چار اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا، لیکن دونوں جماعتوں کا اصرار کے پشاور جلسہ ضرور ہو گا۔ دوغلے پن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : خلقِ خدا کو جلسوں میں بلاتے ہو تو اُن کی جانوں کا خیال کیوں نہیں رکھتے : شہباز گل

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں تحریک انصاف نے پشاور کی 4 میں سے 4 اور 2018 میں 5 میں سے 5 سیٹ جیتیں۔ انشاءاللہ اگلے الیکشن میں بھی یہی ہونا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پشاور عمران خان کا شہر ہے۔ اپوزیشن جلسہ کر کے عوام کی صحت اور روزگار خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرے گی۔ شاید پشاور کے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top