جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آکسیجن اور وینٹی لیٹر پر کورونا مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوگئی : اسد عمر

11 جولائی, 2020 12:29

اسلام آباد : اسد عمر نے کہا ہے کہ آکسیجن اور وینٹی لیٹر پر کورونا مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‏20 جون کو پاکستان بھر میں کورونا کے دو ہزار نو سو انسٹھ مریض آکسیجن پر اور پانچ سو چھیالیس وینٹی لیٹر پر تھے۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‏کل الحمد اللہ یہ تعداد کم ہو کر آکسیجن پر سترہ سو باسٹھ اور وینٹی لیٹر پر تین سو چرانوے تھی، یعنی اٹھائیس فیصد کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی کمپنی کا کورونا وائرس کو غیر مؤثر بنانے والی اینٹی باڈیز کو تین ہفتوں میں تیار کرنے کا دعویٰ

ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر انتظامی کارروائی کا نتیجہ ہے، سب سے اہم عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ‏ کورونا کی وباء کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے۔ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو صحت کی حفاظت بھی ہو گی اور روزگار بھی چلتا رہے گا، ورنہ جو امریکہ، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے، خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top