جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عثمان بزدار کی مراعات حاصل کرنے کی متفرق درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس

27 جون, 2022 14:08

لاہور : عدالت نے مراعات حاصل کرنے کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں عثمان بزدار کے بطور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب مراعات کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی کا بیان ہے کہ پروٹوکول دیا گیا ہے۔ آپ توہین عدالت کی درخواست دائر کریں۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں مارکیٹیں جلد بند کرانے سے شارٹ فال میں کمی

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میں توہین عدالت کے حق میں نہیں ہوں۔ حکومت پنجاب نے پروٹوکول پر کٹھارہ گاڑیاں دی ہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت کو مناسب گاڑیوں کو فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

خیال رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب پولیس کے جوابات داخل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا تھا کہ عثمان بزدار کو 14 افراد پر مشتمل پروٹوکول اسکواڈ دیا گیا ہے۔

عدالت نے متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے جواب طلب کر لیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top