جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نئے سرمایہ کار آرہے ہیں، سی پیک کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی : عاصم سلیم

04 مئی, 2021 15:55

کراچی : چیئرمین سی ہیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئے سرمایہ کار آرہے ہیں، صنعتیں لگارہے ہیں، سی پیک کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔

چیئرمین سی پی اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کراچی چیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے ساتھ پوری قوم جڑی ہوئی ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 40 سال دہشتگردی کی جنگ میں انفراسٹرکچر اور جانی نقصان ہوا ہے۔ وزیر اعظم سی پیک کو پائے تکیمل تک پہنچانے کے لئیے وژنری ہیں۔ ہم نے چائنہ کے ساتھ مل کر پاور جنریشن، فائر آپٹکس اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر آغاز کیا۔ چین کے ساتھ باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئیے ہم 1952 سے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ سکھر سے حیدرآباد سڑک پر بھی جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا، جس کے بعد پشاور سے کراچی سفری فاصلہ کم وقت میں طے ہوگا۔ گوادر پر ڈھائی سے تین سال میں نئے روٹس تیار ہوجائینگے۔ وزیر اعلی سندھ سے بھی سی پیک پر ملاقات ہوئی ہے۔

چیئرمین سی پیک نے کہا کہ چائینیز نے آئی ٹی اور زراعت میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ فیصل آباد میں نئے سرمایہ کار آرہے ہیں، صنعتیں لگارہے ہیں۔ کینیڈین، جرمن اور چائنیز سب اس اکنامک زون میں دلچسپی دکھارہے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم تمام شعبوں اور چیمبرز کو لیکر چل رہے ہیں۔ پاور جنریشن کے صرف وہ پراجیکٹ پر معاہدے ہورہے ہیں، جن کی ضرورت ہے۔ گوادر پورٹ ہماری ترجیح ہے۔ ٹرانسپورٹ پالیسی اب گوادر آچکی ہے۔ مقامی سرمایہ کاروں کی طرف ہم غیرملکیوں کے ساتھ منسلک کررہے ہیں، تاکہ یہاں کاروباری آسانیاں پیدا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top