جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعلیٰ پنجاب سے چین کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات، مل کر کام کرنے کا عزم

02 جون, 2022 11:38

لاہور : حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دور میں پاک چین معاشی تعلقات کی نئی جہتوں پر کام شروع ہو چکا ہے، مل کر کام کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے چین کے نئے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے قونصل جنرل نے حمزہ شہباز کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر ژاؤ شیرین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مستقبل میں تعاون کو نئی جہت دینے کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چینی قونصل جنرل نے کہا کہ آپ کا عوام کی خدمت کا ویژن قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں آٹھ ہزار ایکڑ پر ایجوکیشن سٹی قائم کی جائے گی : وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دور میں پاک چین معاشی تعلقات کی نئی جہتوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی پائیدار ترقی کے سفر میں اہمیت رکھتے ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر بھی رابطے مضبوط کریں گے۔ سی پیک کی نئی جہتوں کو سامنے رکھ کر مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے۔ چین ترقی وخوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top