جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

این سی او سی کیجانب سے عیدالاضحیٰ کیلئے مفصل ہدایات جاری

04 جولائی, 2021 12:28

اسلام آباد: این سی او سی کی جانب سے عیدالاضحی کیلئے مفصل ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے عید الا ضحی کیلئے مفصل ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں، ان ہدایات کی روشنی میں مویشی منڈیاں شھر سے باہر لگائی جائیں گی اور کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا، تمام اسٹاف اور تاجر وں کو ویکسین لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کو داخلے پر ہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ڈی جی این سی او سی کی قیادت میں وفد نے کورونا کو مجموعی صورت حال اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ بھی کیا، وفد نے گلگت، شگر اور ہنزہ کے ویکسین سینٹرز کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے

این سی او سی نے تمام سیاحتی مقامات کی ویکسین کیلئے رجسٹرڈ آبادیوں کو 100 فیصد ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے، گلگت بلتستان میں کورونا کی روک تھام اور ویکسین کے عمل میں بہتری لانے کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جون کے مہینے میں آٹھ لاکھ تیس ہزار سے زائد ویکسین لگائی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top