جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قومی اسمبلی اجلاس؛ پی ٹی آئی رکن نے ن لیگی رکن کو بجٹ دستاویز دے ماری

15 جون, 2021 17:46

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی رکن علی نواز اعوان نے ن لیگ کے روحیل اصغر کو بجٹ دستاویز دے ماری۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا اپوزیشن لیڈر بات کرے اور دوسری بینچز مداخلت کریں، حکومتی بینچوں پر بیٹھے لوگ اس کا خمیازہ بھگتیں گے، کل آپ نے ان کو مداخلت کا موقع دیا آپ سے بھی پوچھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اس بجٹ میں ہم کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے، سندھ بجٹ کا حجم 14 کھرب 77 ارب روپے ہے

اتنی ہی دیر میں شہباز شریف کی تقریر کے دوران شدید شور شرابا ہوا، ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں جھڑپ بھی ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی پی ٹی آئی رکن علی نواز اعوان نے ن لیگ کے روحیل اصغر کو بجٹ دستاویز کتاب دے ماری۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 20 منٹ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top