جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مصدق ملک کا دورہ امریکہ، انرجی، سیکیورٹی، سستی توانائی پر گفتگو

09 مئی, 2023 12:40

اسلام آباد : وزیر مملکت نے انرجی، سیکیورٹی، سستی توانائی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر مملکت مصدق ملک نے امریکہ کے دورے کے دوران یو ایس ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ ایجنسی کے انڈو پیسیفک کے ریجنل ڈائریکٹر ویرندا فائک سے ملاقات کی۔

ملاقات میں توانائی کے شعبے میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، انرجی، سیکیورٹی، سستی توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : روسی تیل کمپنی سے تیل مئی میں منگوانے پر اتفاق

امریکی وفد نے پاکستان میں گرین امونیا اور قابل تجدید ذرائع سے متعلقہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مل کر صاف اور گرین انرجی کی جانب منتقلی کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ مصدق ملک نے امریکی فریقین کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top