جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایم کیو ایم کا کراچی میں بارشوں کے باعث خراب انفرااسٹرکچر کی مرمت جلد کرنے کا مطالبہ

04 اگست, 2022 16:02

کراچی : مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں کے باعث خراب انفرااسٹرکچر کی مرمت کا کام شروع کرنے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم کے 17 رکنی وفد نے خواجہ اظہار کی سربراہی میں ملاقات کی، جس میں جاوید حنیف، محمد حسین، حمید از ظفر اور دیگر شامل تھے۔ صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور وقار مہدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں کے باعث انفرااسٹرکچر بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ سندھ حکومت انفرااسٹرکچر کی مرمت جلد شروع کرے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس مال خانے شہری آبادیوں کے درمیان ہونے سے بڑے حادثے کا خدشہ

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے پہلے ہی 5 بلین روپے کراچی کے لیے رکھے تھے۔ سندھ کابینہ کی منظوری سے پیپلز بس سروس کے روٹ کی مرمت کے لیے 1.5 بلین روپے مختص کیے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم ترجیحی بنیادوں پر کراچی اور حیدرآباد کے انفرااسٹرکچر کی مرمت کرنے جارہے ہیں۔ کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں سے نقصانات کی بھی اسسمنٹ جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top