جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایم کیو ایم نے سیاسی سمجھ بوجھ اور پیپلز پارٹی نے حقیقت پسندی سے کام لیا : رانا ثناءاللہ

30 مارچ, 2022 13:41

اسلام آباد : رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال نااہل ٹولے کا مسلط کیے جانا ایک سانحہ تھا، ایم کیو ایم نے سیاسی سمجھ بوجھ اور پیپلز پارٹی نے حقیقت پسندی سے کام لیا۔

سپریم کورٹ کے باہر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن کی قیادت اور ایم کیو ایم کے رہنماء پریس کانفرنس کریں گی۔ ان کے مابین جو بھی معاملہ طے پائے گا، وہ میڈیا پر بیان کریں گے۔ عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے سیاسی سمجھ بوجھ کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی تمام حقیقت پسندی سے کام لیا۔ یہ کراچی کے عوام کے لیے ایک خوشگوار تحفہ کے مترادف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ اپوزیشن نے پی ٹی آئی اراکین کے علاوہ بھی 172 ووٹ مکمل کرلیے : رانا ثناءاللہ

ان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر میں بیٹھے شخص کو اپنی صدارتی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیے۔ وزیراعظم اپنی اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔ شیخ رشید اب نظر نہیں آرہا ہے۔ اب وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے یا استعفیٰ دے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تکبر سے جو کہتا تھا کہ میں فلاں کو نہیں چھوڑوں گا، اب وہ کہے گا کہ مجھے چھوڑ دو۔ ساڑھے تین سال نااہل ٹولے کا مسلط کیے جانا ایک سانحہ تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top