جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہم خیال گروپ کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا امکان ہے : راجہ ریاض

20 مئی, 2021 15:43

لاہور : راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا امکان ہے۔

ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ سے وزیر اعلیٰ آفس کی جانب رابطے کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا امکان ہے۔ امید ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں بہت سے معاملات میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی میں شامل آزاد ارکان کا الگ گروپ سامنے آنے کا امکان

گروپ کے پارلیمانی لیڈر سید اکبر نوانی کل اسمبلی میں خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکریٹری طاہر خورشید نے سید اکبر نوانی سے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید نے عثمان بزدار کا پیغام ترین گروپ تک پہنچایا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top