جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیرستان سے مزید پولیو کیسز رپورٹ، ڈیڑھ سال عمر کے ایک بچہ اور بچی متاثر

27 مئی, 2022 15:16

اسلام آباد : رواں سال رپورٹ ہونے والے تمام کیسز کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے، مزید ایک بچہ اور ایک بچی متاثر ہوگئے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق شمالی وزیرستان سے ایک بچہ اور ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں بچے ڈیڑھ ڈیڑھ سال کی عمر کے ہیں اور ان کا تعلق میر علی سے ہے۔ رواں برس خیبر پختونخوا شمالی وزیرستان سے کیسز کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ معصوم بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو معذور ہوتا نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حالیہ پولیو کیسز کی دریافت تشویش ناک ہے : وزیر اعظم شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع بشمول شمالی اور جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں، ٹانک اور لکی مروت پولیو وائرس کے لیے حساس ہیں۔ شمالی وزیرستان سے باہر ایک سے دوسرے انسان میں وائرس کی منتقلی کی تصدیق نہیں ہوئی۔

وزیر صحت نے کہا کہ مئی اور اپریل میں بنوں سے دو مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے تھے۔ پولیو سے متاثرہ تمام بچوں کو تمام ممکنہ بحالی تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔ دنیا میں پولیو سے متاثرہ دو ممالک پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت 23 سے 27 مئی تک پولیو مہم ہورہی ہے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ رواں سال رپورٹ ہونے والے تمام کیسز کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top