جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک بھر میں کورونا کے مزید 708 کیسز رپورٹ

03 جنوری, 2022 09:35

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے، مزید 708 افراد وباء کا شکار ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45 ہزار 643 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 708 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں: اسد عمر

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 929 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 97 ہزار 235 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اشارعیہ 55 فیصد رہی، 642 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top