جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزارت سائنس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی

03 اگست, 2021 13:46

اسلام آباد: وزارت سائنس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے، محرم الحرام کے بعد رونمائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تمام ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ای وی ایم میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق تمام فیچرز رکھے گئے ہیں۔

محرم الحرام کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی رونمائی کی جائے گی اور عام انتخابات کے لیے 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے آپ کا حق دینے کے اقدامات کر رہے ہیں : وزیر خارجہ

الیکٹرانک ووٹنگ مشین بیٹری کی مدد سے 2 دن تک فعال رہ سکتی ہے جبکہ منفی 10 تا 55 ڈگری سینٹی گریڈ پر بھی کام کر سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ووٹ ڈالنے کے الیکٹرانک ریکارڈ کے ساتھ بیلٹ پیپر بھی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کو اعتماد نہیں تو ای ووٹنگ مشینوں کا استعمال کس طرح ممکن ہے؟ پیپلز پارٹی

اس سلسلے میں وفاقی وزیر شبلی فراز آج ای وی ایم پرکابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top