جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

منال خان کی شادی تقریبات کا آغاز: ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

08 ستمبر, 2021 11:29

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی  ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اداکارہ منال خان کی احسن محسن کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے ڈھولکی میں اورنج رنگ کا لباس  زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ احسن نے سفید شلوار قمیض پر واسکٹ پہنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں منال خان کی شادی تقریبات کا آغاز: برائیڈل شاور کی تصاویر وائرل

اداکارہ نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ احسن محسن کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

دوسری جانب ویڈیوز میں منال اور احسن کو ایک دوسرے کے ہمراہ رقص بھی کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aiman_minal_foreverr)

خیال رہے کہ منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب کراچی میں ڈھولکی سے ہوا جب کہ 8 ستمبر بروز بدھ کو مایوں، 10 ستمبر جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو  ولیمے کی تقریب ہوگی۔

دونوں کی رواں سال کی 11 جون کو قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں منگنی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں منال خان اور احسن اکرام کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top