جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مہران ٹاؤن فیکٹری سانحہ : فیکٹری مالکان اور کیئر ٹیکرز کے ایڈریس غلط نکلے

31 اگست, 2021 16:26

کراچی : مہران ٹاؤن فیکٹری کے مالکان اور کیئر ٹیکرز کے ایڈریس غلط نکلے، پولیس نے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔

کورنگی فیکٹری میں لگنے والی آگ کی تفتیش میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ تفتیشی ٹیم الجھن کا شکار ہے، ملزمان کی گرفتاری بھی معمہ بن گئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق فیکٹری مالکان اور کیئر ٹیکرز کے ایڈریس غلط نکلے۔ علی مہتا کی گرفتاری کیلئے چھاپہ بھی اسی وجہ سے ناکام ہوا۔

ذرائع کے مطابق قانونی حیثیت سے متعلق متعلقہ اداروں کو لکھے گئے خط کا بھی جواب نہیں ملا۔ فیکٹری مالکان اور کیئر ٹیکر کی ملک سے باہر ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : کورنگی فیکٹری آتشزدگی : مالک، منیجر، دو سپروائزر اور چوکیدار کے خلاف مقدمہ درج

مقدمے کے تفتیشی افسر وحید اعوان نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سے رجوع کرلیا۔ فیکٹری مالکان کی گرفتاری کیلئے ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے خط تیار کرلیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کی اجازت کے بعد خط ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھیجا جائے گا۔ فیکٹری مالک علی مہتا کی ایف آئی اے سے سفری معلومات بھی طلب کی گئیں ہیں۔ ملزم نے اپنے فون نمبر بھی بند کردیئے۔ ملزم کو تکنیکی مدد سے گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top