جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین میں انٹرنیٹ سست ہونے پر کیبلز کو آگ لگانے والے شخص کو سات سال کی سزا

13 جنوری, 2022 14:36

بیجنگ : حکام نے کہا ہے کہ چین میں ایک شخص کو انٹرنیٹ کے آلات کو سست رفتاری پر مشتعل ہونے پر آگ لگانے کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

چین کے جنوبی صوبہ گوانگسی کے ایک انٹرنیٹ کیفے میں موجود شخص اپنے کام کے دوران اس وقت مشتعل ہوگیا، جب انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی اور اس نے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کیبلز پر مشتمل عوامی باکس کو تباہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کو روکنے کیلئے چین کے تیسرے شہر اینیانگ میں بھی لاک ڈاؤن

اس چینی شخص کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج نے سات سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اس شخص نے ایک لائٹر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پاس رکھے نیپکن کو آگ لگا دی، پھر ٹریفک چوراہے پر ایک ٹیلی کمیونیکیشن باکس کو جلا دیا۔

فیصلے کے مطابق آگ کی وجہ سے تقریباً 4000 گھر اور دفاتر بشمول ایک سرکاری اسپتال 28 سے 50 گھنٹے تک انٹرنیٹ سے محروم ہو گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top