جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مچھ سانحہ : سخت سردی کے باوجود ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

05 جنوری, 2021 13:05

کوئٹہ : ہزارہ برادری کا مطالبات تسلیم نہ ہونے پر دھرنا جاری ہے۔

مچھ میں بے دردی سے قتل کیئے گئے افراد کے لواحقین کی جانب سے سخت سردی کے باوجود مغربی بائی پاس پر تیسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ ہزارہ برادری کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہے۔

گزشتہ روز صوبائی حکومت کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے بھی مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ مظاہرین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک دھرنا جاری رکھنے اور اپنے پیاروں کی تدفین نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مچھ سانحہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے: مریم نواز

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت مستعفیٰ ہو، مچھ انتظامیہ کو برطرف کیا جائے، مظلموں کو تحفظ اور ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

دھرنے کے باعث ٹریفک کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔ ہیوی گاڑیوں کی شہر میں آمد سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top