جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی سمیت سندھ میں لاک ڈاؤن سازش کے تحت لگایا گیا ہے: حلیم عادل شیخ

31 جولائی, 2021 12:48

کراچی: حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون ملک دشمنی ہے، معیشت کا پہیہ اوپر جا رہا تھا اسے سازش کے تحت گرایا جا رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عال شیخ کا کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نادرن بائی پاس کا روڈ ٹوٹا ہوا تھا، برج آٹھ مہینوں میں تیار کیا ہے۔ اسلام آباد سے گوٹھکی میں داخل ہوتے تھے تو لگتا تھا امریکہ میں ہیں، گوٹھکی سے کراچی داخل ہوتے تھے لگتا تھا افریقہ میں ہیں، پیسوں کا حجم بڑھتا گیا سندھ پیچھے جاتا رہا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ قاتل روڈ جامشورو سندھ کا روڈ رکا ہوا ہے، اس روڈ پر بھی کام کریں گے، سندھ میں ایک محرومی تھی نہ روڈ تھے نہ سہولت تھی،

اب حالات بدل گئے ہیں۔ اففتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آیا بہت تیزی سے ترقیاتی کام ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کراچی سمیت سندھ میں لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے، کراچی سے پوری معیشت کا پہیہ چلتا ہے، افسوس کے ساتھ کہتا ہوں سازش کے تحت یہ لاک ڈاون لگایا گیا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن ہونا چاہیے تھا، پوری ملک کی معیشت کا پہیہ لاک ڈاون سے رک جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ کل سے 8 اگست تک کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ این ایف سی کے تحت ہر صوبے میں پیسہ کم گیا کہتے ہیں پیسہ کم ملا، غریب لوگوں سے پوچھو انکا کی حال ہے، بلاول ہاؤس اور کلفٹن کے بنگلوں میں رہنے والوں کو کیا پریشانی ہوگی، سندھ کو گٹر لائن بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی سندھ میں سخت لاک ڈاؤن سے اپنا نقصان خود کرے گی: شیخ رشید

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے فیصلوں کے تحت سندھ کے فیصلے ہونے چاہیے، این سی او سی پر عملدرآمد فوج اور رینجرز کو لا کر کروایا جائے۔ این سی او سی بہتر فیصلے کر رہی تھی، ڈاکٹرز کے کہنے پر لاک ڈاون لگا دیا، لاک ڈاون لگنا چاہیے تھا لیکن اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے،

جو بھی کرنا تھا این سی او سی کی مشاورت سے کرنا چاہیے تھا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کا لاک ڈاون کراچی کو کئی ماہ پیچھے لے جاتا ہے، سب کچھ بند کر کے پاکستان کی سانس کی نالی بند کرنا چاہ رہے ہیں، مراد علی شاہ سیہون جا کر ہزاروں لوگوں کا مجمہ لگاتے ہیں، سول اسپتال میں کل ڈاکٹر اور مریضوں کو کتوں نے کاٹ لیا، اب تک قربانی کی آلائشیں شہر میں پڑی ہیں، مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف لاک ڈاون نہیں باقی چیزیں بھی دیکھیں، سندھ دشمن فیصلے برداشت نہیں کریں گے، ساٹھ گز کے مکان میں بیس بیس لوگ رہتے ہیں، ہم کراچی دشمنی ہونے نہیں دیں گے، سندھ میں لاک ڈاون ملک دشمنی ہے، معیشت کا پہیہ اوپر جا رہا تھا اسے سازش کے تحت گرایا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top