جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور : شہری کو اغواء کر کے دو لاکھ تاوان لینے والے پانچ پولیس اہلکار نوکری سے برطرف

11 جون, 2022 09:53

لاہور : آئی جی پنجاب نے بے گناہ شہری کو اغواء کرنے کے بعد دو لاکھ تاوان حاصل کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا۔

لاہور پولیس سی آئی اے کاہنہ کے پانچ اہلکاروں نے دبئی سے ایک وطن واپس آنے والے ایک شخص کو اغواء کیا، جسے دو لاکھ تاوان حاصل کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس انکوائری میں ملزمان قصوروار قرار پائے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ کا دعا زہرہ کو کراچی ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم

پولیس نے واقعے میں ملوث اے ایس آئی بشارت علی اور کانسٹیبل امین کو گرفتار کرلیا، جبکہ کانسٹیبل رزاق، اختر علی، ڈرائیور صفدر اور ایک غیر سرکاری ملزم رپوش ہوگئے، جن کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ کرپٹ عناصر کو پولیس فورس سے نکال باہر کرنا میری اولیں ترجیح ہے۔

انہوں نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو متاثرہ شہری سے ملنے اور ملوث اہلکاروں کو کڑی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرانے کا حکم بھی دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top