جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کے پی حکومت کا بی آر ٹی کی تحقیقات روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

06 دسمبر, 2019 17:34

پشاور : بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تحقیقات کا خوف یا منصوبہ مکمل کرنے کی جلدی نے خیبرپختونخوا حکومت کو متحرک کردیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کی ایف آئی اے تحقیقات روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل احمد بٹ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پہلے ہی نیب کی جانب سے منصوبے کی تحقیقات روک چکی ہے، دوبارہ کیس نہیں کھولا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بی آر ٹی منصوبے کا پہلا بس اسٹیشن تیار ہو گیا

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے کیس تیار کرلیا ہے، آئندہ ہفتے جمع کردیں گیں۔

پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو 45 دن میں بی آر ٹی کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بی آر ٹی سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ پر خیبرپختونخوا حکومت پہلے ہی حکم امتناع حاصل کرچکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top