جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انار کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں ؟

27 جنوری, 2022 13:51

انار مفید ترین پھلوں میں ایک پھل ہے جس کے اندر قدرت نے انسانی صحت کے لئے بےشمار فوائد رکھیں ہیں۔ انار میں اینٹی اوکسی ڈنٹ ،اینٹی وائرل اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہوتی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی یہ وٹامن حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں ۔انار میں وٹامن A،وٹامن C،وٹامن Eاور فولک ایسڈ شامل ہے۔انار میں گرین ٹی سے تین گنا زیادہ اینٹی اوکسی ڈنٹ موجود ہوتے ہیں ،اس کے علاوہ انار کا استعمال بہت سی بیماریوں سے حفاظت بھی کرتا ہے ۔

 

انار میں کیا کیا فائدے موجود ہیں ، جانئے!

 

 

ہاضمے میں میں مدد کرتا ہے:

غذا کو ہضم کرنے کے لئے فائبر بہت ضروری ہیں جو پھلوں اور سبزیوں سے حاصل ہوتے ہیںغذا میں انار کو شامل کرکے آپ اپنی روزانہ کی ضرورت کافائبر حاصل کر سکتے ہیں ۔

خون پتلا کرنا :

انار خون کو پتلا کرتا ہے ۔جسم کے کسی حصے ،دل اور خون کی نالیوں میں خون کو جمنے نہیں دیتا ۔اس طرح بہت سی بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے ، اور بلڈپریشر کو کنٹرول رکھتا ہے۔

 

پروسٹیٹ کینسر سے بچاتا ہے:

طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ انار پروسٹیٹ کینسر سے حفاظت کرتا ہے ۔یہ نہ صرف کینسر کے سیلز کو بڑھنے سے روکتا ہے بلکہ ان کو ختم بھی کرتا ہے۔

 

دل کی بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے:

انار میں خون کو پتلا کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے جو خون پتلا کرتی ہے اور اس طرح انار کھانا سے دل کی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

 

یہ پڑھیں  : بواسیر کا گھریلو علاج

 

خون کی نالیاں نرم رکھنا :

عمر بڑھنے کے ساتھ یا ناقص طرز زندگی کی وجہ سے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے خون کی نالیوں کی دیواریں سخت ہو جاتی ہیں جس کے نتیجے میں ان میں رکاوٹ بھی پیدا ہو جاتی ہے ۔ انار کا استعمال جسم کی زائد چربی کو ختم کرتا ہے اور خون کی نالیوں کی دیواروں کو سخت ہونے سے بھی بچاتا ہے۔

 

جوڑوں کی صحت:

انار ہڈیوں کو نقصان پہنچانے والے انزائمز کا مقابلہ کرکے ہڈیوں کی حفاظت کرتا ہے۔اس کے علاوہ انار میں سوزش کو ختم کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔جوڑوں کے درد میں بھی انار کا استعمال بہت مفید ہوتاہے۔

 

قوت مدافعت کو بڑھانا:

انار میں وٹامن Cہے جو جسم میں اینٹی باڈیز کی پیداوارتیز کرتے ہیںاور قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ انار بہت سی عام بیماریوں اور انفیکشن سے محفوظ رہنے میں مدد دیتا ہے۔

 

نوٹ :  اس متعلق اپنے معالج سے مشورہ ضرور لیجئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top