مقبول خبریں
خیبر پختونخوا پی ٹی ائی کا ہوم گراؤنڈ ہے، آج بھرپور سرپرائز دیں گے : محمود خان
پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ یہ بیرونی مسلط کردہ حکومت رات کو شب خون مار کر بنائی گئی ہے، آج بھرپور سرپرائز دیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جلسے کے لئے اچھے انتظامات کئے ہیں۔ خیبر پختونخوا پی ٹی ائی کا ہوم گراؤنڈ ہے۔ عمران خان اج اپنے پلان کا ایجنڈا بتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : یو اے ای کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد
انہوں نے کہا کہ آج بھرپور سرپرائز دیں گے۔ یہ امپورٹڈ گورنمنٹ ہمیں نامنظور ہے۔ یہ بیرونی مسلط کردہ حکومت رات کو شب خون مار کر بنائی گئی ہے۔