جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کرک میں مسمار ہونیوالا مندر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان

01 جنوری, 2021 16:37

پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کرک کے علاقے ٹیری میں مندر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مندر کی دوبارہ تعمیر کو جلد یقینی بنائے گی، اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اقلیتوں کی مقدس مقامات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مسمار مندر کا معائنہ، ہندو اور مسلمانوں کا بھائی چارہ خراب نہیں ہونے دیں گے : وزیر زادہ

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top