جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا بجٹ، 379 ارب کا ترقیاتی پروگرام تیار، 66 منصوبے امداد سے چلانا شامل

11 جون, 2022 09:48

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے 379 ارب 99 کروڑ روپے کا ترقیاتی پروگرام تشکیل دیدیا، 66 منصوبے غیر ملکی امداد اور قرض سے چلائے جائیں گے۔

بندوبستی اضلاع میں 310 ارب 89 کروڑ 50 لاکھ اور قبائلی اضلاع میں 69 ارب 9 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ترقیاتی فنڈ دینے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں 2 ہزار 194 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، جس میں سے 2 ہزار 128 منصوبے حکومت اپنے وسائل سے اور 66 منصوبے غیر ملکی امداد اور قرض سے چلائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : دوسروں پر تنقید خود شاہ خرچیاں، خیبر پختونخوا حکومت کا ہوائی جہاز کرائے پر لینے کا فیصلہ

غیر ملکی امداد اور قرض کی مد میں 93 ارب 18 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ملنے کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے 60 ارب 39 کروڑ، ملٹی سیکٹر ڈویلپمنٹ کیلئے 48 ارب 39کروڑ مختص کیئے گئے ہیں۔

بلدیاتی حکومتوں کیلئے 41 ارب 80 کروڑ، توانائی و برقیات کیلئے 28 ارب 78 کروڑ 60 لاکھ، صحت کیلئے 28 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ، ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے 20 ارب 51 کروڑ 10 لاکھ کھیل سیاحت ثقافت آثار قدیمہ اور امور نوجوانان کیلئے 19 ارب 69 کروڑ 10 لاکھ مختص کیئے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top