جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خواجہ آصف کے پاس دبئی کی 22 لاکھ ماہانہ تنخواہ کا کوئی ثبوت نہیں : شہزاد اکبر

02 جنوری, 2021 15:27

اسلام آباد : شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو یہ نوکری تب ملی جب وہ وزارت میں تھے، ان کے پاس 22 لاکھ ماہانہ تنخواہ کا کوئی ثبوت نہیں۔

مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی جائیداد کے ذرائع کیا ہیں؟ 1993 میں خواجہ آصف کے اثاثے 51 لاکھ روپے تھے۔ وہ 50 ہزار درہم ماہانہ کے دبئی میں ملازم تھے، خواجہ آصف 22 لاکھ روپے دبئی سے تنخواہ لے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف منی لانڈرنگ سے حرام کا پیسہ حلال کرنے کی کوشش کرتے رہے : شہباز گل

انہوں نے کہا کہ تنخواہ کی مد میں 14 کروڑ دکھائے جارہے ہیں، اس کا ثبوت کیا ہے؟ خواجہ آصف سے 22 لاکھ تنخواہ کا ثبوت مانگیں تو کہتے ہیں وہ کیش دیتے تھے، ان کے پاس تنخواہ کا کوئی ثبوت نہیں۔

ان کا کہان تھا کہ خواجہ آصف کو یہ نوکری تب ملی جب وہ وزارت میں تھے، جو ایڈوائرزی کرتے تھے وہ 2018 میں ختم کیوں ہوگئی؟ 5 سال میں خواجہ آصف تین وزارتوں پر تعینات رہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top