جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کشمیریوں نے عمران خان کو اپنا نمبر ون لیڈر مانا : فیصل جاوید

24 جولائی, 2021 13:08

اسلام آباد : فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مقدمہ صرف عمران خان نے لڑا، کشمیریوں نے عمران خان کو اپنا نمبر ون لیڈر مانا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی میڈیا ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تراڑ کھل آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کیا۔ سڑکوں پر کئی میل پر لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر الیکشن : لوگ کشمیر کے سفیر کو ووٹ دیں گے : شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہاتھ ہلا کر باضمیر کشمیریوں ک اشکریہ ادا کیا- کل انتخابات میں انشاء اللہ کامیابی انصاف کی ہوگی۔ ‏کشمیریوں نے عمران خان کو اپنا نمبر ون لیڈر مانا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ صرف عمران خان نے لڑا۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب آزادی کشمیر کا مقدر بنے گی۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کشمیر میں اپنے اپنے ادوار میں لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی میں کشمیر حقیقی تبدیلی لائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top