جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

10 مئی, 2021 10:00

کراچی : اسٹیل ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس کے مطابق تین ڈاکو لوٹ مار کی واردات میں مصروف تھے۔ گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو ڈولفن اہلکار زخمی

جوابی کارروائی کے نتیجے میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی ڈاکو راشد عرف راشو کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار ڈکیت سے شہریوں سے چھینے گئے دو موبائل فونز اور دس ہزار روپے کیش برآمد کرلیا گیا، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔ پولیس کیجانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top