جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب ملتوی ہونے کا امکان

20 اپریل, 2021 14:36

کراچی : سندھ حکومت کی حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کی درخواست چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دی گئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو سندھ حکومت کی 29 اپریل کو ہونے والے این اے 249 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے، درخواست کی فائل چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دی گئی ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا آج اور کل فیصلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا ضمنی انتخاب، عید الفطر کے بعد فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

سندھ حکومت کے مراسلے میں کہا گیا کہ اس وقت پاکستان کورونا کی تیسری لہر سے گزر رہا ہے، ملک کے بڑے شہروں کو کورونا کی نئی شکلوں کا سامنا ہے۔ کراچی اور حیدر آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 7.8 فیصد ہو گئی ہے۔

این اے 249 میں میں اجتماعات، کارنر میٹنگز اور جلوس خطرناک ہوں گے، محکمہ صحت وبائی مرض کا غیر معمولی پھیلاؤ برداشت نہیں کر سکتا۔ 29 اپریل کو ہونے والے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کو ملتوی کیا جائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف بھی انتخاب کو عید کے بعد تک ملتوی کرنے کی درخواست دے چکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top