جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک بھر میں گیس کی قلت، کراچی میں بحران شدت اختیار کر گیا

23 دسمبر, 2019 15:56

کراچی : موسم سرما میں ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سلسلہ دراز ہوگیا، جب کہ کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔

پنجاب، کے پی کے، بلوچستان اور سندھ کے مختلف شہروں میں سردی بڑھنے سے گیس غائب ہوگئی، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث کھانا پکانے میں پریشانی ہورہی ہے اور صارفین بلوں کی ادائیگی کے باوجود لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھرمیں گیس کا بحران، شہری پریشان

کراچی میں بھی گیس کا بحران شدید ہوگیا ہے، گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کو گیس کی قلت کے باعث دشواری کا سامنا ہے، گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز گزشتہ پانچ دن سے بند ہیں۔

سوئی گیس کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ پیر کی صبح آٹھ بجے تمام سی این جی اسٹیشن کھول دیے جائیں گے، تاہم پیر کو بھی کو اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب اگلے چوبیس گھنٹے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔ سی این جی بند ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شہریوں کو اپنی منزل پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر بھاری کرائے ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں من مانہ اضافہ کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top