جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ایک راہگیر زخمی

30 نومبر, 2020 11:49

کراچی : پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک کے شالیمار اپارٹمنٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی فائرنگ سے 35 سالہ راہگیر فہد زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیفنس فیز 4 میں ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق ناظم آباد کے بلاک میں دو ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ شہری نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔ ملزم نے خود کو چھڑانے کے لیے شہری کو دو گولیاں ماریں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر پولیس فوراً موقع پر پہنچی تو ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے پستول بھی مل گیا ہے، فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top