جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : کٹی پہاڑی پر اکیلے گھومنے والے چینی شہری نے پولیس کی دوڑیں لگادیں

11 دسمبر, 2021 09:05

کراچی : رات گئے شاہراہِ نور جہاں کے علاقے کٹی پہاڑی پر چینی شہری نے پولیس کو پریشان کردیا۔

شاہراہِ نور جہاں کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک چینی شہری کٹی پہاڑی پر اکیلا لگیج کے ساتھ گھوم رہا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چائنیز نیشنل کو رسکیو کرکے منزلِ مقصود پر پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : 82 سالہ ضیعف ماں پر بیٹے اور بہو کا تشدد، پولیس نے جوڑا گرفتار کرلیا

پولیس کسی ممکنہ خدشے سے بچنے کیلئے چائنیز نیشنل کی تلاش میں نکلی۔ پولیس نے چائنیز نیشنل کو اپنے ساتھ تھانے لے آئی، معلومات کے پر پتہ چلا کہ اس کا نام ماؤ فینکن ہے، جو بزنس ویزہ پر آج ہی پاکستان آیا ہے۔

موصوف ایئرپورٹ سے کسی غلط فہمی کی وجہ سے سیدھا کٹی پہاڑی پہنچ گیا، جسے پولیس پروٹیکشن کے ہمراہ ہوٹل روانہ کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top