جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جسٹس عمر عطاء بندیال نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

02 فروری, 2022 12:55

اسلام آباد : جسٹس عمر عطاء بندیال نئے چیف جسٹس پاکستان بن گئے۔

جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس عمر عطاء بندیال نے نئے چیف جسٹس پاکستان کے طور پر عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں : جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں

تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، جس میں وزیر اعظم اور تینوں سروسز چیفس، وفاقی وزراء اور سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عُمر عطاء بندیال حلف کے بعد جب سپریم کورٹ پہنچے تو انہیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آرنر پیش کیا، جبکہ سپریم کورٹ کے اسٹاف نے پھولوں کا گلدستہ اور مبارکباد دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top