جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے: وسیم اختر

07 اگست, 2022 18:18

کراچی: وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے، وفاق اور صوبائی حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان وسیم اختر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ مظلوموں کیساتھ کھڑی رہی ہے، مردم شماری میں ایم کیو ایم کو نقصان پہنچایا گیا، بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش کے باعث صورتحال خراب، وسیم اختر سندھ حکومت پر برس پڑے

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کی سرکاری نوکریوں پر مقامی لوگوں کا حق ہے، ایم کیو ایم کراچی سمیت پورے سندھ کے مسائل کو اجاگر کررہی ہے، ایم کیو ایم سے جو لوگ چلے گئے تھے آج وہ واپس آرہے ہیں، ایم کیو ایم کو چھوڑنے والوں کی سیاست صفر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی مذہبی، سیاسی جماعتیں بنا کر راستہ روکنے کی کوشش کی جاتی ہے، وفاق اور صوبائی حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں، ہم 40 فیصد کوٹے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top