جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چودھری کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

16 مئی, 2023 18:58

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پولیس کو فواد چودھری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی آر کی کاپی درخواست کے ساتھ نہ لگانے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کیا جاتا ہے۔

بعدازاں ہائیکورٹ نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا اور حکم دیا کہ فواد چوہدری کو ایسے مقدمہ میں بھی گرفتار نہ کیا جائے جس کا انہیں علم نہ ہو اور اسلام آباد کی حد تک فواد چوہدری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے فواد چوہدری کی دو دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی اور آئی جی اسلام آباد کو خصوصی میسنجر کے ذریعے آرڈر کی کاپی بھجوانے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: انقلابی جماعت نے سر پر بالٹیاں رکھنے، جوتیاں چھوڑ کر دوڑیں لگانے کی تاریخ رقم کردی: مریم نواز

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

فواد چوہدری رہائی کے بعد جیسے ہی گھر واپسی کے لیے گاڑی میں بیٹھے تو انہوں نے اپنے سامنے پولیس اہلکاروں کو دیکھا تو وہ گاڑی سے اتر کر بھاگ نکلے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top