جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عراق : سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، سات افراد ہلاک

22 نومبر, 2019 15:04

بغداد : سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں سات افراد ہلاک اور چالیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد شہر میں دریائے دجلہ پر واقع پل السنک پر مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو پسپا کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے پھینکے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت، معیشت تباہ ہوگئی : وزیر اعظم

مظاہروں کے دوران فائرنگ سے سات افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ بغداد میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے شہر کی حدود میں واقع دجلہ کے تین پلوں السنک، الاحرار اور الجمہوریہ کے بعض حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top