جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انڈونیشیا : آتش فشاں سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہو گئی

07 دسمبر, 2021 16:11

جکارتہ : انڈونیشیا کے آتش فشاں پھٹنے سے مرنے والوں کی کم از کم 34 ہو گئی ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا پر ہفتے کے روز بلند ترین آتش فشاں پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 34 ہو گئی ہے، مقامی حکام نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کی ہلاکتیں راکھ کی وجہ سے دم گھنٹے پر ہوئیں۔ آتش فشاں پھٹنے کے بعد 17 افراد لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا؛ آتش فشاں پھٹنے سے 13 افراد ہلاک، 98 زخمی

مشرقی جاوا صوبے کے لوماجنگ ضلع میں ماؤنٹ سیمیرو نے 12,000 میٹر (40,000 فٹ) سے زیادہ راکھ کے موٹے گولے آسمان میں پھینکے، اچانک پھٹنے کے بعد اس کی ڈھلوانوں سے گیس اور لاوا بہہ گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top