مقبول خبریں
بھارت کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں : فواد چوہدری
اسلام آباد : فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مودی پاکستان کے خلاف بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے، بھارت کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی وزیراعظم مودی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ انتخابات میں شکست دیکھ کر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں : آلو، مٹر گاجر اور گندم بیچ کر خسارہ پورا نہیں کرسکتے، ٹیکنالوجی کی طرف آنا ہوگا : فواد چوہدری
انہوں نے کہا کہ کشمیر، شہریت کے قانون اور گرتی معیشت نے مودی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں۔ ایسے بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔
People of India must defeat #Modimadness ,Under pressure to lose another State Elections(Delhi on Feb 8th),he resorts to ridiculous claims and threats endangering Region,Mr Modi has lost balance after internal and external reaction to Kashmir,Citizenship laws and failing economy https://t.co/bBIyOvf5Ee
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 30, 2020