مقبول خبریں
بھارتی لابی متحرک، امریکا کیلئے نامزد سفیر مسعود خان پر جہادی ہونے کا الزام
اسلام آباد : امریکا کیلئے نامزد سفیر مسعود خان کیخلاف جہادی تنظیموں کے حمایتی ہونے کا الزام لگایا دیا گیا ہے۔
نامزد سفیر مَسعود خان کی تعیناتی میں امریکا کی جانب سے تاخیر کی وجوہات سامنے آگئی۔ پاکستان کے امریکا کیلئے نامزد سفیر مسعود خان کیخلاف واشنگٹن میں بھارتی لابی متحرک ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید پانچ کشمیری نوجوان شہید
امریکی رکن کانگریس اسکاؤٹ پیری نے امریکی صدر جو بائیڈن کو مَسعود خان کیخلاف خط لکھا، جس میں الزام لگایا کہ نامزد سفیر جہادی اور دہشتگرد تنظیموں کے حمایتی ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ نامزد سفیر نوجوانوں کو برہان وانی کی طرح جہادی بنانے پر اکساتے رہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مَسعود خان کی تعیناتی کا عمل روک دیا ہے۔